جمعہ 6 نومبر 2026 - 03:25
لبنان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے

حوزہ / لبنان کے ممتاز جعفری مفتی حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد قبلان نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کو داخلی اختلافات کے دباؤ میں تنہا چھوڑنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس کے نتیجے میں ملک ایک بڑے قومی بحران سے دوچار ہو سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے ممتاز جعفری مفتی اور شیعہ عالم دین شیخ احمد قبلان نے اپنے ایک بیان میں کہا: لبنان کو داخلی اختلافات کے ستونوں تلے دبنے کے لیے تنہا چھوڑنا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس سے ملک ایسی ہمہ گیر مفلوجی اور ساختی تباہی کی طرف بڑھ سکتا ہے جو ریاست کی بنیادی صلاحیتوں کو متاثر کرے گی۔ اس سے اس قومی اور میثاقی ریاست کی بنیادیں بھی کمزور ہوں گی جو لبنان کو اس کی قومی شناخت اور بقا کی قوت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: ایسی ریاست کا نظام مزید جاری نہیں رہ سکتا جو عوام پر سختیاں مسلط کرے اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے انہیں دبائے جبکہ اپنے شہریوں کے بنیادی سماجی حقوق سے بھی انکار کرے۔ یہ صورتحال معاشی تباہی اور اقتصادی زلزلے کے درمیان مزید سنگین ہو چکی ہے اور لبنان کو درپیش بحران کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔

شیخ احمد قبلان نے مزید کہا: اصل مسئلہ ایسی حکمران قوت ہے جو قومی نجات کے عمل میں کسی کو اپنا شریک بنانے کے لیے تیار نہیں، حالانکہ اس تباہ کن صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ تمام قومی قوتوں اور داخلی صلاحیتوں کی مشترکہ کوشش ہے۔

انہوں نے کہا: موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام لبنانیوں کو متحد کیا جائے اور ان تمام امکانات سے فائدہ اٹھایا جائے جو قومی یکجہتی اور نجات کے مشترکہ عمل کو دوبارہ مضبوط بنا سکتے ہیں۔ یہ موجودہ لبنانی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha